چین کا اسرائیلی پولیس کی فلسطینیوں کیساتھ جھڑپوں پر اظہار تشویش

09 اپریل ، 2023

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) چین نے مقبوضہ بیت المقدس کی مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی پولیس کی فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور تمام فریقوں خصوصاً اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماو ننگ نے بیجنگ میں معمول کی ایک بریفنگ کے دوران بتایا کہ چین کو فلسطین اور اسرائیل کے درمیان بڑھتے ہوئے حالیہ تنازعہ پر گہری تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام فریقوں کو اقوام متحدہ کی متعلقہ قرار دادوں پر عمل کرنا چاہئے اور مقبوضہ بیت المقدس میں مقدس مقامات کی تاریخی حیثیت کو برقرار رکھنا اور ان کا احترام کرنا چاہئے۔