فواد چوہدری کی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب پر شدید تنقید

09 اپریل ، 2023

لاہور(جنگ نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کے دوران نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ فواد چوہدری نے کہا جن لوگوں کو گھر میں دوسری بار کوئی پانی نہیں پوچھتا وہ وزیراعلیٰ بن گئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کا مسئلہ نوے روز میں الیکشن کرانا ہے۔ چیف جسٹس کا فیصلہ انصاف کے اوپر بیس کررہا ہے۔ پنجاب میں سارے پراپرٹی ڈیلر وزیر بن گئے ہیں۔ پیسے دیکر وزارتیں خریدی گئی ہیں۔