یوکرینی نائب وزیرخارجہ بھارت کا 4روزہ دورہ آج سے شروع کریں گی

09 اپریل ، 2023

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی)روس کیخلاف جنگ کے بعد اپنے ملک کے حالات کو معمول پر لانے اور بالخصوص توانائی کے بنیادی ڈھانچے جسے کافی نقصان پہنچا تھا کی بحالی کیلئے یوکرین نے بیرونی دنیا سے رابطے کا سلسلہ شروع کردیا ہے تاکہ وہ انسانی اور مطلوبہ ضروریات کی امداد حاصل کرسکیں۔ اس مقصد کیلئے یوکرین اپنی نائب وزیر خارجہ زہپارووا کو پہلے مرحلے میں بھارت بھیج دیاہے جو آج (اتوار) سے نئی دہلی کا چار روزہ دورہ شروع کررہی ہیں اس دوران وہ مختلف وزراء سمیت بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کریں گی اور امکانی طور پر انہیں دارالحکومت کیف کے دورے کی دعوت بھی دیں گی۔ اپنے ملک کے خلاف روسی جنگ کے بعد یوکرائن کی کسی حکومتی شخصیت کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا۔