حماد اظہر کا دہشتگردی دفعات کے تحت درج مقدمہ کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

09 اپریل ، 2023

اسلام آباد (جنگ رپورٹر)سابق وفاقی وزیر حماد اظہرنے دہشتگردی دفعات کے تحت درج مقدمہ کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے تھانہ رمنا میں درج مقدمہ میں سے 7 اے ٹی ختم کرنے کا حکم دینے کی استدعاکی ہے ،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ ایف آئی آر میں لگائی گئی دہشت گردی کی دفعات غیر قانونی اور غیر آئینی ہیں،28 فروری کو تھانہ رمنا میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا،عمران خان کی پیشی پر پاکستان بھر سے لوگ اظہار یک جہتی کے لیے آئے،ہراساں اور بلیک میل کرنے کی غرض سے پوری ہی ٹی آئی قیادت کو مقدمے میں نامزد کردیا گیا ہے،مقدمہ میں نامزد کچھ ملزمان ضمانت حاصل کر چکے ہیں، دیگر ملزمان نے شامل تفتیش ہوکر دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواست کی ہے جبکہ تفتیشی افسر اپنی قانونی زمہ داریاں نبھانے سے گریزاں ہے ۔