اسلام آ باد، لاہور(خصوصی نمائندہ، وقائع نگار، نمائندہ جنگ ،نیوزایجنسیز)حکومت نےعارف علوی پرتنقیدکرتےہوئےکہاہےکہ ثابت ہوگیاآپ صدر مملکت نہیں پی ٹی آئی کےسیکرٹری جنرل ہیں،حافظ حمداللہ،شیری رحمٰن،فیصل کریم کنڈی اورطلال چودھری نےکہاکہ صدر نے ہمیشہ ڈاکیے کا کردار ادا کیا ، پارلیمنٹ کو قانون سازی نا سکھائیںبل پر اعتراضا ت میں کوئی وزن نہیں ،قانون سازی کااختیارپارلیمنٹ کونہیں توکیابنی گالہ کوہے ،پی ڈی ایم کےترجمان حافظ حمداللہ نےکہا ایوان صدر کو ڈاک خانہ سمجھ کر عمران خان کے مفادات کیلئے صدر عارف علوی نے ہمیشہ ڈاکیے کا کردار ادا کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں حافظ حمداللہ نے کہا کہ صدر عارف علوی آئین شکن ہونے کے ساتھ ساتھ قاضی فائزعیسیٰ ریفرنس میں بد دیانت بھی ثابت ہو چکے ہو۔وفاقی وزیرشیری رحمٰن نےکہاکہ صدر عارف علوی نے سپریم کورٹ بل نظرثانی کیلئے واپس بھیج کر ثابت کر دیا وہ ملک کے صدر نہیں بلکہ ابھی بھی تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل ہیں،انہوں نے پارلیمنٹ کے ہر فیصلے کو تحریک انصاف کی نظر سے دیکھا ہے۔ ساڑھے تین سال وہ صدر ہائوس کو آرڈیننس فیکٹری کی طرح چلاتے رہے، وہ پارلیمنٹ کے اختیارات سے کیسے واقف ہو سکتے ہیں۔ صدر پارلیمنٹ کو قانون سازی نا سکھائیں، وزیر مملکت اور ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عارف علوی پارلیمنٹ کو آئین سازی کا سبق پڑھانے سے گریز کریں ، عمران رجیم کے دوران ڈاکٹر علوی بغیر پڑھے آرڈیننس پر انگوٹھے لگاتے رہے، عارف علوی نے ثابت کیا ہے کہ وہ ٹائیگر فورس کے نائب کپتان ہیں، ،رہنمامسلم لیگ(ن) طلال چودھری نے کہاکہ قانون سازی عمران خان کی انّا اور حکم کے تابع نہیں ہو سکتی ،قانون بھی بنے گا انشاء اللہ اور عدل کے حصول میں ترمیم بھی ہو گی ،پارلیمنٹ کے پاس قانون سازی کا اختیار نہیںتو کیا بنی گالہ اور زمان پارک کے پاس ہے، سیاسی سانسیں بند ہونے والے دوسروں کو بھاشن نہ دیں ،سیاسی وفاداری بیچنے والے لوٹوں کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں ، ،ڈاکٹر علوی نے ایوان صدر زمان پارک اور بنی گالہ سمجھا ہوا ہے۔
کراچی سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بنچ نے ایف آئی اے کی جانب سے شہریوں کے بینک اور موبائل اکانٹس بلاک کرنے پر...
کراچی انیل امبانی کی کمپنی سمیت بھارتی بینک حکام پر فراڈ اور مجرمانہ سازش کے الزامات عائد،بھارتی تحقیقاتی...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ،...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف معروف صحافی مرحوم الطاف حسن قریشی کے اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ کے...
لاہور بھارت نے جنوب مشرقی ایشیا میں اپنے دفاعی اثر و رسوخ کو مزید وسعت دیتے ہوئے ویت نام کو سپرسانک کروز...
لاہور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ٹفنی ٹرمپ اور ان کے شوہر مائیکل بولوس نے آگرہ میں تاج محل کا دورہ کیا...
اسلام آباد پاکستان کی 79ویں سالگرہ کے دن 14 اگست کو معرکہ حق مونومنٹ پارک کا افتتاح کا جائے گا۔ افتتاحی تقریب...
کراچی آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر سینیٹر سرمد علی اور سیکرٹری جنرل محمد اطہر قاضی نے اے پی این ایس...