بھارت کا پاکستان آنیوالے سکھ یاتریوں کیلئے خصوصی ٹرینیں چلانے سے انکار

09 اپریل ، 2023

لاہور(اے پی پی)بھارتی حکومت نے بیساکھی کا تہوارمنانے کیلئے پاکستان جانیوالے سکھ یاتریوں کیلئے خصوصی ٹرینوں کا انتظام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سکھ یاتری اب واہگہ بارڈر کے ذریعے پیدل پاکستان میں داخل ہوں گے اور پھر بس سے ننکانہ صاحب جائیں گے۔ وہاں سے وہ پنجہ صاحب حسن ابدال جائیں گے۔پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے صدر سردار امیر سنگھ نے کہا کہ گزشتہ سال بھارتی یاتریوں کو مشترکہ چیک پوسٹ سے بسوں کے ذریعے واہگہ بارڈر تک لے جایا گیا تھا۔