دالبندین(نامہ نگار)حکومت نے تفتان بازارچہ گیٹ کو ڈیڈھ سال بعد کھول دیا گیا ، چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی کوششوں سے بازارچہ کو کھول دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں پاکستانی اور ایرانی حکام نے شرکت کی، چھوٹے کاروباری افراد کو فائدہ ہوگا ، تاجروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،چیئرمین سینٹ کےاقدام کو خراج تحسین ، ایرانی حکام کی جانب سے کلکٹر کسٹم زاہدان زرگر،شاہ کرم،میجر یاری،ممبر چیمبر آف کامرس بشیر ودیگر جبکہ پاکستان کی جانب سے کسٹم، نیشنل لاجسٹک سیل، کے حکام اور کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کاروباری رہنما ئوں نے شرکت کی۔گیٹ کا افتتاح ایرانی چیمبر آف کامرس کے صدرزرگر مبین اورجنرل منیجر این ایل سی کرنل اسد، اسسٹنٹ کمشنر تفتان بلال شبیر نے کیا ،اس موقع پر بی اے پی چاغی کے صدر میر اسفندر یار خان یار محمد زئی،حاجی شوکت علی عیسی زئی ودیگر موجود تھے ،اس موقع پر میر اسفندر یار خان یار محمد زئی کا کہنا تھا کہ سینٹ چیئرمین محمد صادق خان سنجرانی کی کوششوں سے بازار چہ گیٹ کا افتتاح ہوگیا جس سے چھوٹے کاروباری افراد کو فائدہ ہوگا ۔ ذرائع کے مطابق تفتان سے متصل بازارچہ ڈیڈھ سال قبل پاکستان اور ایران کا مشترکہ ہوا کرتا تھا، سیکورٹی وجوہات کی بنا پر بازارچہ کو بند کردیا تھا، پاکستان کی جانب سے 25ایکڑ راضی پر مشتمل بازارچہ کو تعمیر کیا گیا جس میں تمام سہولیات ہیں ، بازار چہ گیٹ سے چند مخصوص ایٹم چھوٹے کاروباری لوگوں کیلئے امپورٹ کئے جاتے ہیں جس میں سیمنٹ ،ٹائلز،کلنکر،کھجور،ٹماٹر،پیاز دیگر کھانے پینے کی اشیاء شامل ہیں ۔اس موقع پر کسٹم، نیشنل لاجسٹک سیل کے حکام اور کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کاروباری رہنما بھی تفتان پہنچے، کوئٹہ چمبر کے صدر حاجی عبد اللہ اچکزئی، سینئر نائب صدر سید عبد الاحد آغا نے کہا کہ چیمبر آف کامرس انڈسٹری کا طویل عرصے سے بازارچہ گیٹ وے کھولنے کا مطالبہ رہا ہے، ا فتتاحی تقریب میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، بازارچہ گیٹ کھلنے پر چھوٹے تاجروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، اہلیان چاغی نے چیئرمین سینٹ کے اس اقدام کو خراج تحسین پیش کیا ۔
راولپنڈی تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے کہاہے کہ معرکہ حق نظریہ اساسی کی...
کراچی ایران میں جنگ اور انٹرنیٹ بندش کے باعث بڑے پیمانے پر برطرفیاں، معیشت شدید دباؤ میں، امریکی و اسرائیلی...
اسلام آبادوفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی اپیل پر معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے اور آپریشن بنیان...
اسلام آبادپاکستان اسپورٹس بورڈ نے چیس فیڈریشن آف پاکستان کے انتخابات کا عمل مکمل ہونے کے بعد نوٹیفکیشن...
اسلام آبادخیبر پختونخوا کے ضلع اپر کوہستان سے تعلق رکھنے والی 31 خواتین نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لوکل...
اسلام آباد سینیٹ نے سندھ کے علاقے ٹنڈو مستی میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی روبینہ چانڈیو کا معاملہ انسانی...
اسلام آباد ترکیہ میں پاکستان کے سفارت خانے کے زیرِ اہتمام معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے سلسلے میں ایک پر وقار...
کراچی ایتھوپیا کی خاتون 12 سال بعد بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش پر خوشی سے نہال،چار لڑکے اور ایک لڑکی، سب صحت...