عمران کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی،نا اہلی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

09 اپریل ، 2023

اسلام آباد (جنگ رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی اسلام آباد میں درج مقدمات میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونے کی درخواست سماعت کیلئے مقررکردی ہے ،چیف جسٹس عامر فاروق12 اپریل کو درخواست پر سماعت کرینگے۔دریں اثناء اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی الیکشن کمیشن سے نا اہلی کیس کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقررکردی ہے ،رجسٹرارآفس کی جانب سے جاری کازلسٹ کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق 19 اپریل کو درخواست پر سماعت کرینگے۔