اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ جب تک پارلیمنٹ کو دبائو میں رکھا جائے گا ملک ترقی نہیں کر سکتا مگر بدقسمتی سے عوامی نمائندگی کے ہر ادارے کو ہمیشہ جبر و استبداد کے زیر سایہ رکھا گیا۔انہوں نے کہا اعلی عدلیہ کے غیر منصفانہ فیصلوں کی وجہ سے آمروں کو ملک، اَئین، اور پارلیمنٹ کو تباہ کرنے کا موقع ملا اور آمریتوں کی تباہی کی قیمت ہم آج تک ادا کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بدقسمتی سے عدلیہ کے فیصلے بھی جبر، خوف اور لالچ کا شکار رہے اور جسٹس محمد منیر سے لیکر آج تک ضرورتوں کے فیصلوں نے ہمیں برباد کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب صورت حال یہ ہے کہ بنچ کو دیکھ کر عام آدمی بھی بتا دیتا ہے کہ کیا فیصلہ آنے والا ہے،پارلیمنٹ کو مضبوط کئے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا اور پارلیمنٹ کو کمزور کرنے والے اور ملک میں انارکی پھیلانے والے ہی اس ملک کی تباہی کے ذمہ دار ہیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ اہم عہدوں کیلئے توسیع لینے اور دینے کی وارداتوں نے بھی ملک کو تباہی سے دوچار کیا۔ مگر اب تمام جماعتوں کو سوچنا ہوگا کے ریاست کو کیسے آگے لے جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم سے معافی مانگے تو ہم بات چیت کیلئے تیار ہیں اور مسائل کا حل تب ہی نکلے گا جب ہر ادارہ اپنی حدود میں رہ کر کام کرے گا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ انہوں نے زوردے کر کہا عوامی اور ملکی مفاد کے اس معاملےکا فُل کورٹ فیصلہ کرے کیوں کہ تین رکنی بنچ کا مسلط کردہ اقلیتی فیصلہ کوئی نہیں مانے گا مگر ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ریاستی مفاد کو پس پشت ڈال کر قوم پر یہ فیصلہ مسلط کر دیا گیا۔
کراچی سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بنچ نے ایف آئی اے کی جانب سے شہریوں کے بینک اور موبائل اکانٹس بلاک کرنے پر...
کراچی انیل امبانی کی کمپنی سمیت بھارتی بینک حکام پر فراڈ اور مجرمانہ سازش کے الزامات عائد،بھارتی تحقیقاتی...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ،...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف معروف صحافی مرحوم الطاف حسن قریشی کے اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ کے...
لاہور بھارت نے جنوب مشرقی ایشیا میں اپنے دفاعی اثر و رسوخ کو مزید وسعت دیتے ہوئے ویت نام کو سپرسانک کروز...
لاہور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ٹفنی ٹرمپ اور ان کے شوہر مائیکل بولوس نے آگرہ میں تاج محل کا دورہ کیا...
اسلام آباد پاکستان کی 79ویں سالگرہ کے دن 14 اگست کو معرکہ حق مونومنٹ پارک کا افتتاح کا جائے گا۔ افتتاحی تقریب...
کراچی آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر سینیٹر سرمد علی اور سیکرٹری جنرل محمد اطہر قاضی نے اے پی این ایس...