کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت میں ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس بے قابو ہونے گا، کیسز میں تیزی سے اضافہ، حالات بےقابو ہونے سے پہلے ہی حکام نے حفاظتی اقدامات سخت کر دیے ہیں۔ میڈیا رپورت کے مطابق ہفتے کو کورونا وائرس کے سامنے آنے والے نئے کیسز کی تعداد 6 ہزار 155 سے تجاوز کر گئی ہے۔ 200 دنوں میں پہلی مرتبہ ایک ہی دن میں کیسز کی اتنی بڑی تعداد سامنے آئی ہے۔ اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق انڈیا میں اومی کرون کی نئی ذیلی قسم ’ایکس بی بی 1.1.16‘ کی شناخت ہوئی ہے جس کی وجہ سے انفیکشنز میں اضافہ ہوا ہے۔ وائرس کی یہ قسم آرکٹیورس کے نام سے بھی جانی جاتی ہے جو زیادہ سے زیادہ افراد کو متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت مارچ سے ایکس بی بی .1.16 کو مانیٹر کر رہا ہے۔ کورونا کیسز میں اچانک اضافے کے بعد انڈین وزیر صحت منسکھ منڈاویہ نے تمام ریاستوں کو چوکنہ رہنے، ٹیسٹنگ اور ویکسینیشن کو بڑھانے کے علاوہ حفاظتی تیاریوں کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔ ہفتے کو صحت کے شعبے سے منسلک مقامی عہدیداروں سے ملاقات کے بعد وزیر صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’ریاستوں کو مل کر کام جاری رکھنے کی ضرورت ہے جس طرح سے کورونا کی پچھلی لہر کے دوران کیا گیا۔‘ وزیر صحت نے ریاستی وزرا کو تمام اسپتالوں میں فرضی مشق کروانے کی ہدایت کی ہے اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر تمام تیاریوں کو جائزہ لینے کا کہا ہے۔ خیال رہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا نے انڈیا کی کچھ ریاستوں کو بری طرح سے اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔جنوری 2020 کے اعداد و شمار کے مطابق انڈین حکام ہلاکتوں کی تعداد 4 لاکھ 80 افراد بتاتے ہیں جبکہ عالمی ادارہ صحت کا خیال ہے کہ 47 لاکھ افراد جان سے گئے تھے۔ نئے کیسز کے پیش نظر طبی ماہرین نے نگرانی بڑھانے اور حفاظتی اقدامات سخت کرنے کی تجویز دی ہے۔
کراچی وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شا ہ نے سندھ میں جاری وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں میں سست روی پر تشویش...
کراچی 2023 میں یونان کشتی حادثے کے بعد تشکیل پانے والی تحقیقاتی رپورٹ جو ڈی ائی جی احسان صادق کی سربراہی میں...
کوئٹہوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خضدار سے اغوا ہونے والی خاتون کی بازیابی پر اطمینان کا اظہار...
بنوںجمعیت علماء اسلام کے مرکزی ترجمان سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ جے یو آئی دینی مدارس کے خلاف ہونے...
چھنگ دو چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 29 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ مٹی کا تودہ گرنے کا یہ...
اسلام آباد جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمٰن جعلی پارلیمنٹ دھاندلی کے ذریعے وجود میں آئی ،...
کراچیسعودیہ، امارات، سینیگال سمیت مختلف 7 ملکوں سے ایک دن میں مزید 76 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا جن میں...
کوئٹہپسنی فش ہاربر ایریا میں کوسٹ گارڈز نےدہشت گردوں کا حملہ ناکام بتاتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت...