ڈپٹی کمشنر کا تلہ گنگ کے مختلف میٹرک امتحانی مراکز کا دورہ

09 اپریل ، 2023

تلہ گنگ (نمائندہ جنگ) ڈپٹی کمشنر چکوال تلہ گنگ قراۃ العین ملک نے ہفتہ کو گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ٹمن‘ گورنمنٹ ہائی سکول ملتان خورد اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ٹہی میں میٹرک امتحانی مراکز کا معائنہ کیا۔ اُنہوں نے امتحانی مراکز میں سکیورٹی‘ حاضری‘ ویجی لینس سسٹم اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مامور عملہ کو تاکید کی کہ امیدواروں کیلئے پرسکون ماحول برقرار رکھا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ ہائی سکول کھوئیاں اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نکہ کہوٹ کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے اساتذہ کو تلقین کی کہ اکیڈمک سسٹم کو پنجاب حکومت کے فروغ تعلیم پروگرام کی ترجیحات سے ہم آہنگ رکھا جائے۔