تاریں چوری ہونے سےبجلی بند

09 اپریل ، 2023

کھوڑ (نمائندہ جنگ) پی او ایل کھوڑ میں کاپر کی قیمتی تاریں چوری ہونے سے کالونی تاریکی میں ڈوب گئی۔ سکیورٹی ایگزیکٹو نے انچارج پولیس چوکی کھوڑ کو بتایا کہ اچانک بجلی غائب ہونے پر الیکٹرک ٹیم فالٹ ڈھونڈنے کیلئے کے سی ڈی ایف پاور پلانٹ کی طرف روانہ ہو گئی۔ ٹیم نے دیکھا کہ تقریباً ساڑھے چار ہزار فٹ کاپر کی تار نامعلوم چور پولوں سے اتار کر لے گئے تھے ۔