نواز شریف کو ہٹا کے نیا تجربہ نہ کیا جاتا تو آج یہ حالت نہ ہوتی‘ شکیل اعوان

09 اپریل ، 2023

کلر سیداں (نمائندہ جنگ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق رکن قومی اسمبلی محمد شکیل اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو اقتدار سے الگ نہ کیا جاتا تو آج ملک کی یہ حالت نہ ہوتی۔ اُس وقت ملک ترقی کر رہا تھا‘ معیشت دوڑ رہی تھی مگر نیا تجربہ کیا گیا جس کا خمیازہ آج قوم بھگت رہی ہے۔ وہ کنوہا میں پنجاب بار کونسل کے سابق رکن چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ کے خسر کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد گفتگو کر رہے تھے۔  شکیل اعوان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اہم وزارتیں لیکر اقتدار میں موجود ہے مگر گالیاں مسلم لیگ (ن) کو سننا پڑ رہی ہیں۔