جدہ(جنگ نیوز)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض نے عالمی سمارٹ سٹی رینکنگ میں فرانس، جرمنی اور سپین کے دارالحکومتوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جبکہ مکہ، جدہ اور مدینہ منورہ پہلی بار اس فہرست میں شامل ہوئے ہیں۔عرب نیوز کے مطابق یہ فہرست سعودی دارالحکومت ریاض کو عالمی درجہ بندی میں 30 ویں نمبر پر رکھتی ہے اور رینکنگ میں تیسرا عرب شہر بناتی ہے۔سعودی دارالحکومت ریاض 2022 میں 39ویں جب کہ 2019 میں 55ویں نمبر پر رہا۔اس فہرست میں مکہ 52ویں نمبر پر ہے جو اب بھی اسے رینکنگ میں چوتھا عرب شہر بناتا ہے جدہ 56ویں اور مدینہ 85ویں نمبر پر ہے۔ابوظہبی اور دبئی عرب شہروں میں سب سے آگے ہیں جو اس فہرست میں بالترتیب 13ویں اور 17ویں نمبر پر ہیں۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سمارٹ سٹی آبزرویٹری ان عالمی انڈیکسز میں سے ایک ہے جو شہروں کی تیاری کا جائزہ لیتی ہے۔
فیصل آباد،کنجوانی سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی نصف سے زائد آبادی زرعی شعبے سے...
کراچیامریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ روسی صدر پیوتن امن کےلیے سنجیدہ ہیں یا نہیں یہ اگلے چند دن میں...
کراچی وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ وفاق میں وزیر اعظم شہباز...
لاہوروزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ سیہون میں وزیراعلی سندھ کے علاقے میں ہونے والے حادثے کو وفاق...
کراچی وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے تحریک انصاف کے بانی کو وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھنے کا مشورہ...
کراچیاسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ تمام قیدیوں کو رہا نہ کیا گیا تو ‘جہنم کے دروازے’ کھل جائیں...
گلگتوزیراعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے اعلان کیا ہے کہ گلگت بلتستان کابینہ نے پہلی بار لینڈ ریفارمز کی...
کراچی ڈیفنس سے اغوا کے بعد قتل کیے جانے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کی والدہ ضلع ساوئتھ کے ایس پی انویسٹی گیشن علی...