سعودی عرب، پہلی بار مرد اور خاتون خلاباز وں کو مہم پر بھیجنے کا فیصلہ

09 اپریل ، 2023

ریاض(این این آئی)سعودی عرب تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون اور مرد خلاباز خلائی مہم پر بھیجے گا،تاریخ سامنے آگئی ۔عرب میڈیا کے مطابق خلائی مہم پر جانے والوں میں علی القرنی اور ریانہ برناوی شامل ہیں جو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن جانے والے پہلے سعودی خلاباز ہیں، دونوں خلاباز اپنی فیلڈ میں ماہر ہیں ان کے کریڈٹ پر11اہم سائنسی تحقیقات شامل ہیں علی اور ریانہ نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے سفر کے لئے خصوصی تربیتی پروگرام مکمل کر لیا ، 9مئی کو خلائی مشن پر روانہ ہونگے۔