تحریک انصاف کے 2 رہنمائوں کا حلقہ قومی اسمبلی 108 اور 118 کے ضمنی انتخابات کی منسوخی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

09 اپریل ، 2023

لاہور ( کورٹ رپورٹر ) تحریک انصاف کے دو رہنمائوں نے حلقہ قومی اسمبلی 108 اور 118 کے ضمنی انتخابات کی منسوخی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ قومی اسمبلی کے انتخابات کیلئے 120 دن سے کم کا عرصہ رہ گیا ہے اور 120 دن سے کم کا عرصہ ہو تو ضمنی انتخابات نہیں ہوسکتے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ 120 دن سے کم دن ہونے ضمنی انتخاب کرانا قانون کے منافی ہے اور ایسے انتخاب کی کوئی گنجائش نہیں اس لیے قومی اسمبلی کے حلقہ 118 میں ضمنی انتخاب کو منسوخ کیا جائے۔