عمران خان ضیاء کے سیاسی نظریے کے وارث ،حق میں ایک لفظ نہیں کہا،فاطمہ بھٹو

09 اپریل ، 2023

لاہور(مانیٹرنگ نیوز)سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹوکی پوتی فاطمہ بھٹونےکہاہےکہ عمران خان ضیاءالحق کے سیاسی نظریے کے وارث ہیں،حق میں ایک لفظ نہیں کہا،فاطمہ بھٹونےٹویٹ کیاکہ میں عمران خان کےبارے میں واٹس ایپ آرٹیکلزنہیں لکھتی ، عمران خان ضیاء الحق کے بیٹے کے سیاسی ساتھی ہیں، وہ ضیاء کے سیاسی نظریے کے وارث ہیں۔ میں نے اپنی زندگی میں کبھی وحشیانہ سیاست کے حق میں ایک لفظ نہیں کہا اور نہ کبھی کہوں گی۔