ہاکی فیڈریشن و نیوی حکام میں رابطہ،کھلاڑی کی کیمپ میں شمولیت کا مسئلہ حل

09 اپریل ، 2023

راولپنڈی( سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری حیدر حسین کے پاکستان نیوی حکام کے ساتھ رابطے کے بعد جونیئر ہاکی کھلاڑی سفیان خان نےقومی جونیئر ہاکی کیمپ میں پریکٹس شروع کردی ہے،پاکستان نیوی سے کنارہ کشی کے بعد سفیان خان نے ایک پیٹرولیم کمپنی کی ٹیم جوائن کر لی تھی جس پر ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی تھی اور کچھ کیسز بھی قائم ہوئے تھے جس پر پی ایچ ایف نے پاکستان نیوی کے سر براہ کو خط کی مدد سے تمام صورت حال سے آگاہ کیا جس کے بعد نیوی کےڈائریکٹر اسپورٹس محمد کامران اور پی ایچ ایف کے سیکرٹری حیدر حسین نے ملاقات میں تمام معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کرلیا، جس کے بعد سفیان خان نے لاہور میں ایشیا کپ کے لئے جاری جونیئر ہاکی کیمپ جوائن کرلیا،پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ سفیان ہمارا قومی اثاثہ ہے اس کو کسی طور پر کیمپ سے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔