جونیئر والی بال کیمپ اسلام آباد منتقل

09 اپریل ، 2023

راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر) پی ایس بی نے والی بال فیڈریشن کی درخواست پر قومی جونیئر ٹیم کا تربیتی کیمپ پشاور سے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو جون میں شروع ہوگا، انڈر16والی بال ٹیم جولائی میں تاشقند میں ایشین جونیئر چیمپئن شپ میں حصہ لے گی ۔