بابر اعظم ولیمسن کی صحتیابی کیلئے دعاگو

09 اپریل ، 2023

کراچی ( نمائندہ جنگ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کی صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب پر بابر اعظم نے کین ولیمسن کے ساتھ اپنی تصویر بھی جاری کرتے ہوئے تحریر کیاکہ آپ جلد صحتیاب ہوکر بہترین واپسی کریں۔ خیا ل رہے کہ ولیمسن انجری کے سببورلڈ کپ 2023 سے باہر ہوگئے ہیں۔