افغانستان کے بیٹر رحمن اللہ گرباز کی اداکار شاہ رخ خان سے ملاقات

09 اپریل ، 2023

کراچی(نمائندہ جنگ)افغانستان کے جارح مزاج بیٹر رحمن اللہ گرباز ان دنوں انڈین پریمیئر لیگ میں شرکت کے لئے بھارت میں ہیں۔انہوں نے کلکتہ میں واقع ایڈن گارڈن کرکٹ اسٹیڈیم میں اپنی ٹیم کے مالک اور بالی ووڈ کے اداکار شاہ رخ خان سے ملاقات کی ۔گر باز نے شاہ رخ خان کے ساتھ تصویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی۔تصویر کے کیپشن میں انہوں نے شاہ رخ خان کیلئے محبت کا اظہار کرتے ہوئے دل کیایموجی کا بھی استعمال کیا ۔مداحوں کی جانب سے رحمن اللہ گرباز کی شاہ رخ خان کے ساتھ تصویر کو پسند کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ 21 سالہ کرکٹر گرباز پی ایس ایل 8 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے بھی کھیل چکے ہیں۔