اعظم خان فٹنس پر توجہ دیں، اظہر محمود

09 اپریل ، 2023

کرا چی( نمائندہ جنگ) سابق آل راؤنڈر اور پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ اظہر محمود نے بیٹسمین اعظم خان کواپنی فٹنس بہتر بنانے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک غیر معمولی کرکٹر ہیں اور جب وہ اچھا کھیل رہے ہوتے ہیں تو وہ شاندار اسٹرائیکر ہوتے ہیں لیکن انہیں اپنی فٹنس پر کام کرنے کی ضرورت ہے، انہیں خود بھی اس بات کا احساس ہے۔ کوچ کے طور پر میں انہیں مزید فٹ اور چست دیکھنا چاہوں گا۔