نیوزی لینڈ نے سری لنکا کیخلاف ٹی20 جیت کر سیریز اپنے نام کر لی

09 اپریل ، 2023

کراچی(نمائندہ جنگ)کوئنزٹاون میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل چار وکٹ سے جیت کر سیریز دو ایک سے اپنے نام کرلی۔ٹم سیفرٹ نے48گیندوں پر88رنز بناکر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ جیتا۔سیریز میں167رنز بناکر وہی پلیئر آف دی سیریز قرار پائے۔ہفتے کو سری لنکا نے چھ وکٹ پر182رنز بنائے۔کوشال مینڈس نے73رنز بنائے۔نیوزی لینڈ نے ہدف ایک گیند پہلے چھ وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اتوار کو پاکستان کے خلاف سیریز میں شرکت کے لئے روانہ ہورہی ہے۔