ڈھاکا ٹیسٹ، بنگلہ دیش نے آئرلینڈ کو 7وکٹ سے زیر کرلیا

09 اپریل ، 2023

ڈھاکا (جنگ نیوز) بنگلہ دیش نے آئرلینڈ کو واحد ٹیسٹ میچ میں 7وکٹوں سے شکست دے دی۔ جمعہ کو واحد ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز آئرلینڈ نے 286رنز 8 کھلاڑی آئوٹ پر اننگز کا دوبارہ آغاز کیا، لیکن پوری ٹیم 292 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔ تیج الاسلام نے 4 اور عبادت حسین نے 3 شکار کیے۔ ٹائیگرز کو فتح کیلئے 138 رنز کا ہدف ملا، جواس نے تین وکٹ پر حاصل کرلیا۔ پہلی اننگز کے سنچری میکر مشفق الرحیم نے51رنز کی ناٹ آئوٹ اننگز کھیلی۔ اوپنر تمیم اقبال نے 31 اور لٹن داس نے 23 رنز بنائے۔ مومن الحق 20 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ مشفق الرحیم کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ واضح رہے کہ آئرلینڈ نےپہلی اننگز میں 214 اور دوسری اننگز میں 292 جبکہ بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں 369 رنز بنائے تھے۔