پی ایس او کی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں کمی

09 اپریل ، 2023

اسلام آباد(اے پی پی)پی ایس اوکی پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر20 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ۔آئل کمپنیز ایڈواوائزری کمیٹی اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سےمارچ تک پی ایس اوکی مختلف فروخت شدہ مصنوعات کاحجم 2.49 ملین ٹن ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 20 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پی ایس اوکی 8.14 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔مارچ میں 0.54 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں 44 فیصدکم ہے، گزشتہ سال مارچ میں پی ایس اوکی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کاحجم 0.60 ملین ٹن ریکارڈکیاگیاتھا۔