گوجرخان،ڈی ایس پی کا مختلف مارکیٹوں کا دورہ

09 اپریل ، 2023

گوجرخان(نمائندہ جنگ) تاجروں کو آزادی کے ساتھ کاروبار کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے اور انہیں ہر قسم کا تحفظ دیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی گوجرخان سلیم خٹک نے مختلف مارکیٹوں کے دورے کے دوران کیا، مرکزی انجمن تاجران کے صدر راجہ جواد ایڈیشنل جنرل سیکرٹری تیمور وارثی بھی انکے ہمراہ تھے، ڈی ایس پی سلیم خٹک نے چند حلوائی گلی میں ڈرائی فروٹ کی دوکان میں ہونے والی ڈکیتی کی جگہ کا معائنہ کیا۔اور کہا کہ ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہونگے، راجہ محمد جواد نے کہا کہ تاجر برادری بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں کی وجہ سے عدم ثحفظ کا شکار ہے آئے روز مسلح ڈکیتی کی وارداتیں ہو رہی ہیں اور اس میں ایک تاجر کی جان بھی جا چکی ہے اس لیے عید کے دنوں میں ہمارے دکاندار بھائیوں کو رات کے وقت سکیورٹی فراہم کی جائے اور پولیس کے اہلکاروں کی بازاروں میں گشت کو بھی یقینی بنایا جائے۔