تاجرقیمتوں کو اعتدال میں رکھیں،سابق صدر چیمبر

09 اپریل ، 2023

میرپور( آئی این پی )سابق صدر چیمبر اکرم چودھری نے کہا کہ رمضان المبارک رحمتوں و برکتوں والا مہینہ ہے تاجروں کو چاہیے کہ وہ قیمتوں کو اعتدال میں رکھیں۔ روزہ ہمیں رواداری۔پیار،اخوت اور صبر کا درس دیتا ہے۔ کھانے پینے کی چیزیں سستی ہونے سے غریب لوگوں کو بھی ریلیف ملے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اکرم چودھری نے کہاکہ رمضان المبارک کی بہت فضیلت ہے عبادات کے ساتھ ساتھ غریب لوگوں کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ میرپور کے تمام تاجروں سے گذارش ہے کہ وہ روز مرہ اور بلخصوص کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتوں میں کمی رکھیں اور معیاری اشیاء فروخت کریں۔ انہوں نے کہا اکثر بیرون ممالک میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں کھانے پینے کی اشیاء سستی کر دی جاتی ہیں اور اس ماہ کا احترام بھی کرتے ہیں۔ہم مسلمان ہیں اور اپنے ملک میں رہتے ہیں ہمیں اس بات کا زیادہ خیال رکھنا چاہیے اور دوسروں کا خیال رکھنا چاہیے کسی کو کوئی تکلیف نہ پہنچے۔