اسلام آباد (اے پی پی)اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر اظہر الاسلام ظفر نے کہا کہ پاکستان فرنیچر انڈسٹری پر بہتر توجہ دے کر فرنیچر مصنوعات کی برآمدات کو بہتر فروغ دے سکتا ہے، حکومت فرنیچر کی صنعت کے ٹیکس مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات کرے تا کہ فرنیچر شعبے کی کاروباری سرگرمیوں کو بہتر فروغ ملے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان فرنیچر ایسوسی ایشن کے ایک وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس نے ایسوسی ایشن کے چیئرمین زاہد حسین کی قیادت میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور اپنے شعبے کے ٹیکس مسائل سے چیمبر کو آگاہ کیا۔ چیمبر کی ٹیکس کمیٹی کے کنوینر میاں رمضان، چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر خالد چوہدری اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ ایف بی آر کی طرف سے فرنیچر شو رومز اور دکانوں کو ٹیئر ون ریٹیلرز کے طور پر سیلز ٹیکس میں رجسٹر ہونے کے نوٹس جاری ہو رہے ہیں جو کہ فرنیچر کے تمام کاروباروں کے لیے قابل عمل نہیں ہیں ٹیکس مسائل سے بچانے کے لیے2 ہزار مربع فٹ سے کم رقبے پر محیط فرنیچر شو رومز اوردکانوں کو سیلز ٹیکس رجسٹریشن سے مستثنیٰ قرار دیا جائے، فرنیچر کے چھوٹے ریٹیلرز کو سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے سیکشن 2 کی ذیلی سیکشن 43A کے نفاذ سے استثنیٰ دیا جائے کیونکہ یہ ریٹیلرز کاٹیج انڈسٹری کے غیر رجسٹرڈ شدہ مینوفیکچررز سے فرنیچر خریدتے ہیں اوران کیلئے ان پٹ انوائس فراہم کرنا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ چیمبر فرنیچر انڈسٹری کے اہم مسائل کے حل کی کوششوں میں پاکستان فرنیچر ایسوسی ایشن کے ساتھ ہرممکن تعاون کرے گا۔پاکستان فرنیچر ایسوسی ایشن کے چیئرمین زاہد حسین نے مطالبہ کیا کہ حکومت 2 ہزار مربع فٹ سے لے کر5 ہزار مربع فٹ تک والی فرنیچردکانوں پر5 ہزار روپے ماہانہ سیلز ٹیکس،5 ہراز سے زائد سے لے کر 10ہزار مربع فٹ تک والی دکانوں پر10 ہزار روپے ماہانہ اور10 ہزار سے زائد سے لے کر 15 ہزار مربع فٹ تک والی فرنیچر دکانوں پر 15 ہزار روپے ماہانہ سیلز ٹیکس متعارف کرائے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے فکسڈ سیلز ٹیکس نظام سے فرنیچر کے کاروبار کو غیر ضروری ٹیکس مسائل سے چھٹکارہ ملے گا اور اس شعبے کی کاروباری سرگرمیوں کو بہتر فروغ ملے گا۔چیمبر کی ٹیکس کمیٹی کے کنوینر میاں رمضان نے کہا کہ فرنیچر کے وہ شو رومز اوردکانیں جو کسی قومی یا بین الاقوامی چین سٹور کا حصہ نہیں ہیں اور نہ ہی وہ ایئر کنڈیشنڈ مالز میں واقع ہیں۔
اسلام آباد وفاقی دارالحکومت میں جدید اور قدیم گاڑیوں، سپورٹس گاڑیوں ، ہیوی بائیکس ، ایس یو وی ٹرک سمیت لگژری...
اسلام آباد تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں گزشتہ روز پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں...
کراچی برطانوی جونیئر اسکواش چیمپئن سہیل عدنان نے لیجنڈ جہانگیر خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ...
کراچی مشیر ربانی میموریل فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ میں لائنزاورسلطانز نے ایک ایک جبکہ اسپارٹنز نے اپنے...
اسلام آباد آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا پاکستان ٹور ہفتےکوشیخوپورہ کے تاریخی ہرن مینار کمپلیکس سے شروع...
کراچیگال میں آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف پہلا ٹیسٹ بآسانی اننگز اور242رنز سے جیت کر سیریز میں ایک صفر کی...
کراچیکراچی ریجن انڈر17زونل کرکٹ ٹورنامنٹ میں فائنل میچ میں زون6 وائٹس نے زون3 وائٹس کو 66 رنز سے شکست دے کر...
کراچی سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ ٹیم میں اوپنر نظر نہیں آرہا ہے، فخر کی واپس ہوئی ہے، شاید وہ سعود...