روشن ڈیجیٹل اکائونٹ میں چھ ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کا سنگ میل عبور

09 اپریل ، 2023

کراچی(این این آئی)اوورسیزپاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکائونٹ پربھرپوراعتماد کا اظہار کر دیا ہے، اورڈھائی سال میں روشن ڈیجیٹل اکائونٹ میں چھ ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کاسنگ میل عبورہو گیا ۔سٹیٹ بینک کے مطابق ڈھائی سال میں روشن ڈیجیٹل اکائونٹ میں چھ ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کاسنگ میل عبورہو گیا ، اوورسیزپاکستانیوں کے اکائونٹ کی تعداد5 لاکھ36ہزارتک پہنچ گئی، اکائونٹس سے سٹاک مارکیٹ میں اوورسیز پاکستانیوں نے49 کروڑڈالرانویسٹ کئے۔ مرکزی بینک کے مطابق نیاپاکستان سرٹیفکیٹس میں1.83ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کی گئی، جبکہ شریعہ پرمبنی پراڈکٹ میں سرمایہ کاری1.82ارب ڈالرتک پہنچ گئی۔