شہباز شریف سے گورنر پنجاب کی ملاقات باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

09 اپریل ، 2023

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے گزشتہ روز ملاقات کی۔وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر پنجاب نے ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کے لئے جمع کی جانےوالی امدادی رقم کا چیک وزیراعظم کو پیش کیا۔