جیو پر آج دیکھیں نعت خواں شہباز قمر فریدی ”ایک دِن جیو کے ساتھ“۔اذلان شاہ اور وریشہ ”ہنسنا منع ہے“ کے مہمان۔

09 اپریل ، 2023

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان کے معروف یوٹیوبر اذلان شاہ اور اُن کی اہلیہ وریشہ کی مزیدار گفتگو ناظرین اتوار کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ہنسنا منع ہے“ میں دیکھ سکیں گے۔ اذلان شاہ نے اپنی اہلیہ کو تحفے میں گدھا گفٹ کیوں دیا تھا؟۔ اس حوالے سے اذلان شاہ کی تفصیلی گفتگو ناظرین رات11 بجکر5 منٹ پر ملاحظہ کریں گے۔ میزبان تابش ہاشمی ہیں۔ ٭معروف نعت خواں شہباز قمر فریدی نے کہا ہے کہ گولڈن اور سلور ڈسک ایوارڈز لینے والا واحد نعت خواہوں۔ پنجابی، اُردو، انگلش، فارسی، عربی اور پشتو زبان میں نعتیں پڑھ چکا ہوں۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پروگرام کے میزبان سہیل وڑائچ کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے قمر فریدی کا مزید کہنا تھا کہ محفل نعت میں سب سے زیادہ نذرانہ 25 لاکھ روپے ہوا۔ سجادہ نشین درگاہ بابا فرید نے مجھے بلبل فرید کا لقب دیا۔ قمر فریدی کی گفتگو شام7 بجکر5 منٹ پر نشر ہوگی۔