اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال نے توشہ خانہ کیس میں جلد سماعت کے لئے دائر متفرق درخواست میں عمران خان کو نوٹس موصول نہ ہونے کے باعث دوبارہ نوٹس جاری کر دیئے۔ ہفتہ کو سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز عدالت میں پیش ہوئے، دوران سماعت پولیس کی جانب سے نوٹس کی تعمیل کی رپورٹ عدالت میں جمع نہیں کروائی جا سکی ، جس پر عدالت نے نوٹس کی تعمیلی رپورٹ جمع ہونے تک سماعت میں وقفہ کر دیا، دوبارہ سماعت شروع ہونے پر پی ٹی آئی کے جونیئر وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ ہمارے کسی سینئر وکیل اور نہ ہی عمران خان کو نوٹس کی تعمیل ہوئی، عدالت نے فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 11 اپریل تک ملتوی کر دی۔
اسلام آباد نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کی جانب سے نیشنل رجسٹریشن اینڈ بائیو میٹرک پالیسی فریم ورک...
اسلام آباد کرشنگ سیزن کے آغاز پر چینی کے ایکس ملز ریٹ 122 روپے فی کلو رہے جبکہ 12فروری 2025کو کرشنگ سیزن پور ی...
راولپنڈی بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نےدعویٰ کیاہے کہ سابق وزیراعظم نے آرمی چیف جنرل عاصم...
لاہور انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری...
لاہور سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور سابق جسٹس سپریم کورٹ شیخ عظمت سعید شیخ انتقال کر گئے، انکی نماز جنازہ...
اسلام آ باد وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر د یے ۔وفاقی حکومت...
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے سہ ملکی ونڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز میں قومی...
اسلام آباد سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے9 مئی سانحہ میں سویلین ملزمان کے ملٹری ٹرائل متعلق عدالتی حکمنامہ کے...