فیصل آباد (آئی این پی)پاکستان میں ہر روز اوسطاً 1200 لڑکے لڑکیاں تمباکو نوشی کی لت میں مبتلا ہونے لگے۔ایک تحقیق کے مطابق انسان کو وقت سے پہلے موت کی وادی میں لے جانے والے اسباب میں تمباکو نوشی کا پہلا نمبر ہے۔تمباکو نوشی کا نتیجہ کبھی منہ، گلے اور پھیپھڑوں کے کینسر کی صورت میں نکلتا ہے تو کبھی یہ دل کا کام تمام کرتی ہے۔تمباکو نوشی (سگریٹ، شیشہ، سگار،بیڑی اور حقہ) ہر سال دنیا میں 70 لاکھ زندگیوں کو راکھ کر دیتا ہے۔تمباکو نوشی پاکستان میں ہر سال تقریبا ایک لاکھ 60ہزار سے زائد افراد کی جان لے لیتی ہے اور روزانہ 5 ہزار لوگ ہسپتالوں میں داخل ہوتے ہیں جبکہ ہر روز بارہ سو نئے لڑکے لڑکیاں سگریٹ کا پہلا کش لیتے ہیں۔مہلک اثرات کے باوجود تمباکو نوشی میں مسلسل اضافہ تشویشناک ہے جبکہ خواتین کے اس لت میں مبتلا ہونے کو ماہرین اور بھی خطرناک قرار دیتے ہیں۔اس حوالے سے طبی ماہر ڈاکٹر محمد طارق نے کہا کہ تمباکو کا استعمال منہ اور پھیپھڑوں کے کینسر اور دل کی مختلف بیماریوں کا موجب بنتی ہے۔
کوئٹہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں حالیہ طوفانی بارشوں ، ژالہ باری ، ندی نالوں میں...
کوئٹہ پاکستان مسلم لیگبلوچستان کے جنرل سیکرٹری ورکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے نئے صوبائی وزرا کو اپنے...
خضدار حلقہ پی بی 20 خضدار تھری کے انتخابی عملے کی تعیناتیوں میں مبینہ جانبداری کا الزام،بی این پی کے سربراہ...
کوئٹہ سابق وزیر اعلیٰ نواب ثنااللہ زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان کابینہ سے متعلق ناراضگی اور بیرون ملک جانے سے...
کوئٹہ بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں کرپشن اور بدعنوانی کی تحقیقات میں مزید اہم انکشافات سامنے آئے ہیں ۔...
کراچی دبئی میں ہونے والے ”کراٹے کومبیٹ“میں پاکستان اور بھارت کے فائٹرز ہفتے کو آمنے سامنے ہوں گے۔...
اسلام آبادوزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے اڈیالہ سے ملک دشمنی کی گائیڈ لائن لے رہے...
اسلام آبادقومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے اپوزیشن کے ارکان قومی اسمبلی جمشید دستی اور محمد اقبال کی...