اسلام آباد ( کامرس رپورٹر ) ملک میں نئے ٹیکسوں کے نفاذ کے بعد دو ماہ میں سگریٹ کی اسمگلنگ میں 30فیصد اضافہ ہوگیا ہےا ور مارکیٹ میں غیر قانونی سگریٹ کا شیئر 39فیصد بڑھ گیا ہے، اعداد وشمار کے مطابق دو ماہ میں غیر قانونی سگریٹ کی فروخت 2858ملین سے بڑھ کر4820ملین ہو گئی ہے جبکہ دو بڑی سگریٹ کمپنیوں کے سگریٹ کی فروخت 4842ملین سے کم ہوکر 1847ملین ہو گئی ہے، غیر قانونی سگریٹ ٹیکس اور ڈیوٹی کی ادائیگی کے بغیر فروخت ہورہے ہیں جبکہ بڑی سگریٹ کمپینوں کا ٹیکس کی ادائیگی کا مجموعی شیئر98فیصد ہے، پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے دوران ملک میں 70 نئے سمگل شدہ سگریٹ برانڈز مارکیٹ میں شامل ہوئے ہیں، یکم جولائی 2022 سے 31 مارچ 2023 میں قانونی سگریٹ کمپنیوں کی جانب سے97 ارب کا ٹیکس جمع کروایاگیا جو گزشتہ بر 85ارب روپے تھا ، رواں مالی سال کے مکمل ہونے تک پاکستان ٹوبیکو کمپنی ، فلپ مورس کی جانب سے 135 ارب روپے ٹیکس جمع کروانے کا امکان ہےجو گزشتہ برس 121ارب روپے تھا ،دو ماہ میں 20 فیصد ایکسائز ڈیوٹی بڑھنے کے باوجود حکومتی محصولات میں صرف 14 فیصد اضافہ ہواپاکستان ٹوبیکو کمپنی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ ملک کی تمام سگریٹ کمپنیوں پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لاگو کیا جائے اور اس کی مانیٹرنگ کیلئے ایف بی آر کی جانب سے موثر انفورسمنٹ کی جائے ، آزاد کشمیر اور ملک کے دیگر علاقوں میں قائم غیر قانونی سگریٹ کمپنیوں کی جانب سے غیر قانونی سگریٹ کی مارکیٹ میں فروخت روکی جائے اور ڈسٹریبوٹرز اور ہول سیلرز کی موثر چیکنگ کی جائے۔
لاہورحکومت پنجاب نے52افسروں کو گریڈ18سے گریڈ19 میں ریگولر بنیادوں پر ترقی دینے کے ساتھ ساتھ 07 افسروں کے تقرر و...
لاہور لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ آئین کے مطابق الیکشن ہوں گے یا...
لاہور امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے آئی پی پیز معاہدوں پر ایکشن لینے کی اپیل کی...
اسلام آباد الیکشن کمیشن نے تحصیل میونسپل کمیٹی شاہ لطیف آباد ضلع حیدرآباد کی یونین کمیٹی نمبر119میں...
لاہور لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فیصل زمان خان نے نیلم جہلم سرچارج اور پی ٹی وی فیس کی وصولی کیخلاف درخواست...
جدہ اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے ٹائپ ون رہائش کی غیر قانونی الاٹمنٹ متعلق چیئرمین...
اسلام آباد امریکا میں تعینات پاکستان کے سفیر مسعود خان نے 2030ء تک پاکستان سے ہیپا ٹائٹس کے خاتمے کے ہدف کا...