سعودی عرب اور ایران، چین، بھارت کشیدگی ختم کرانے کیلئے کوشاں

17 اپریل ، 2023

کراچی (جنگ نیوز) دنیا میں تبدیلی کی ایک لہر دوستی کے سفر طے کررہی ہے۔ اطلاعات ایسی آرہی ہیں کہ ایران اور سعودی عرب کے اعلیٰ حکام کے بھارتی قیادت سے رابطے شروع ہوگئے ہیں۔ کہا جارہا ہے چین اور بھارت کے درمیان فوجی کشمکش کو ختم کرانے کے لیے سفارتی سطح پر رابطے ہورہے ہیں۔ اطلاع ہے کہ چین کی جانب سے یہ کہا جارہا ہے بھارت، چاہ بہار اور بندر عباس جیسی تجارتی بندرگاہوں پر موجود ہے، اس لیے اسے سی پیک کو پہنچانے میں دشواری ہوسکتی ہے۔ ادھر بھارتی تجارتی محکمہ کے سینئر حکام کا کہنا ہے کہ بھارت اور چین کے درمیان تمام تر کشیدگی کے باوجود سالانہ کشیدگی کے باوجود سالانہ اربوں ڈالر کی ٹریڈ ہورہی ہے۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے ہے بھارت پہلے اپنی قوم اور ملک کے مفاد میں سوچتا ہے، باقی لڑائیاں اپنی جگہ ہیں، چین بھی بھارت کے لیے نرم گوشہ رکھتا ہے لیکن عسکری محاذ پر دونوں کے تعلقات کشیدہ ہیں۔ سعودی عرب اور ایران اس حوالے سے ورکنگ کررہے ہیں کہ چین اور بھارت تجارتی میدان میں دوستانہ ماحول میں چل پڑیں۔ ادھر یہ بھی کہا جارہا ہے کہ بھارت کی تجارت چاہ بہار میں ہورہی ہے، اس لیے چین کو وہاں دشواری رہے گی۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ بھارت کاروبار تجارت میں زیادہ اختلافات رکھنے کی سوچ نہیں رکھتا ہے۔