مظفرگڑھ، آٹے کے حصول کے بعد گھر جا تے ایک اور خاتون دم توڑ گئی

17 اپریل ، 2023

مظفرگڑھ (جنگ نیوز)مظفرگڑھ میں آٹے کے حصول کے بعد گھر جانے والی ایک اور خاتون دم توڑ گئی۔پولیس کے مطابق خان گڑھ میں 70سالہ خاتون جنت مائی نے آٹا پوائنٹ سے دو تھیلے حاصل کیے، جنت مائی کو آٹا پوائنٹ سے نکلنے کے راستے کے قریب دل کا دورہ پڑا اور اسپتال منتقلی کے دوران جنت مائی دم توڑ گئیں۔ پولیس کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ جنت مائی دل کی مریضہ تھی اور بزرگ خاتون نے آٹے کے تھیلے بغیر کسی رکاوٹ کے حاصل کیے تھے۔واضح رہے اب تک ضلع مظفرگڑھ اور کوٹ ادو میں آٹا پوائنٹس پر 3 خواتین سمیت 4 افراد دم توڑ چکے ہیں۔