ابھا سے مزید 120حوثی قیدیوں کو صنعا پہنچا دیا گیا

17 اپریل ، 2023

صنعاء (این این آئی )یمن میں قانونی حکومت اور حوثیوں کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے دوسرے دن بھی قیدیوں کا تبادلہ جاری رہا۔ تین دن کے دوران 6 ایئرپورٹس سے 15 پروازوں کے ذریعہ لگ بھگ 800قیدیوں کے تبادلے کا آپریشن مکمل کیا جانا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق قیدیوں کے مذاکرات کے لیے حکومتی وفد کے ترجمان مذاکراتی وفد کے رکن اور وزارت انسانی حقوق کے انڈر سیکریٹری ماجد فضائل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ آپریشن کا دوسرامرحلہ قیدیوں کے حوالے سے ہوگا۔ قیدوں کا تبادلہ المخا صنعا، ابھا صنعا اور صنعا ریاض کے ایئرپورٹس کے درمیان 6 پروازوں کے ذریعہ ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ المخا سے صنعا کے لیے تین پروازیں مزید 100 حوثی قیدیوں کو لے کر روانہ ہوں گی۔ دوسری پرواز صنعا سے ریاض جائے گی۔ اور عفاش طارق اور بریگیڈیئر جنرل محمد صالح کے بیٹے اور بھائی صدارتی لیڈرشپ کونسل کے نائب بریگیڈیئر جنرل طارق صالح کو لے کر جائے گی۔ آخر میں دو پروازیں ابہا ایئرپورٹ سے صنعا کے لیے روانہ ہوں گی۔ ان دو پروازوں میں 250 قیدیوں کو منتقل کیا جائے گا۔