لاہور( نمائندہ جنگ)بھارت سے آئے 2470 سکھ یاتریوں کی گوردوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد اور بعدازاں گورودوارہ دربار صاحب کرتارپور ناروال میں حاضری دی . متروکہ وقف املاک کی جانب سے یاتریوں کی سکیورٹی , میڈیکل , رہائش اور ٹرانسپورٹ کے خصوصی انتظامات کیے گئے , ڈپٹی سیکر ٹری شرائن سیف اللہ , بورڈ ترجمان عامر حسین ہاشمی و دیگر افسران مہمانوں کے ہمراہ تھے , کرتارپور ناروال پہنچنے پر CEO ابو بکر آفتاب قریشی , ڈپٹی سیکر ٹری رانا طارق نے دیگر افسران , سکھ رہنما وں کے ہمراہ یاتریوں کا استقبال کیا اور گلدستے پیش کیے . بورڈ چیرمین کی ہدایات پر مہمانوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے گیے جنھیں سکھ رہنما نے خوب سراہا . پارٹی لیڈر سردار امرجیت سنگھ و ڈپٹی لیڈر بلونیدر سنگھ , جو گیندر سنگھ کور ,پرجیت سنگھ و دیگر نے کہا کہ کرتارپور راہداری ایک تاریخی عمل ہے جسے تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی , یہا ں آ کر ہم اپنے جذبات کا اظہار لفظوں میں نہیں کر سکتے , منگل سنگھ , جو گیا سنگھ , سندیپ سنگھ ,نے کہا کہ کے کرتاپور صاحب آ کر دیکھ کر آنکھوں کو یقین نہیں آتا ہم حکومت پاکستان اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے اقدامات پر انکا شکریہ ادا کرتے ہیں . چیرمین بورڈ نے ہماری سوچ سے زیادہ اچھے انتظامات کیے , سکھ رہنماوں نے وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی حادثہ میں وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہو ئے انکے لیے ارداس کی . یاتری کرتاپور میں ایک رات قیا م کے بعد آج 17 اپریل کو لاہور پہنچیں گے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...