اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ کے 14 اپریل کا حکم انتخابات کیلئے فنڈز کے اجرا کا حکم سٹیٹ بینک کیلئے چیلنج بن گیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) ایک کشمکش میں گھرا دکھائی دینے لگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عدالت عظمیٰ نے مرکزی بینک کو ہدایت کی ہے کہ وہ 2 صوبوں میں انتخابات کے لیے فیڈرل کنسولیڈیٹڈ فنڈ (ایف سی ایف) سے آج پیر کو 21 ارب روپے جاری کرے تاہم ماہرین کے مطابق یہ فنڈ سٹیٹ بینک کے زیرانتظام نہیں ہے اور نہ ہی یہ اسے کنٹرول کرتا ہے جس سے عدالت عظمیٰ نے جاری کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ قومی اسمبلی پہلے ہی باضابطہ طور پر اس کے اجرا کی مخالفت کر چکی ہے۔ سٹیٹ بینک کے ایک سابق بینکر نے کہا کہ قومی اسمبلی کی منظوری کے بغیر وفاقی حکومت کے اکاؤنٹ سے رقم کے اجرا کی ہدایت غیرمعمولی ہے۔اسٹیٹ بینک کے ایک سابق ڈپٹی گورنر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ ایسا ہی ہے جیسے کسی بینک میں پیسے جمع کرانے والے کی رضامندی کے بغیر اس کے اکاؤنٹ سے ادائیگی کرنے کو کہا جائے۔ریٹائرڈ ڈپٹی گورنر کے مطابق مروجہ قانون کے تحت واحد ممکنہ راستہ یہ ہے کہ سٹیٹ بینک اپنی ہی نقد رقم سے روپے عطیہ کردے ۔ایک لا فرم کے شراکت دار بیرسٹر صلاح الدین احمد نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے اس حصے پر ایک سوالیہ نشان ہے جس کے تحت حکومت کو 21 ارب روپے فنڈز کے لیے قومی اسمبلی سے منظوری لینے کی ضرورت ہے، کوئی کیسے توقع کر سکتا ہے کہ پارلیمنٹ سے اس گرانٹ کی منظوری ملے گی جس نے پہلے ہی اس سے انکار کر دیا ہے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...