اسلام آباد(جنگ نیوز) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مولانا عبدالشکور کی حادثے میں موت ہونے کے واقعے کا مقدمہ ہائی لکس ڈرائیور کے خلاف درج کرکے ملزم راؤ گل خان کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ملزم کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے رہنما جے یو آئی حاجی قدرت اللہ کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 117/23 درج کیا۔ مدعی کے مطابق وزیر مذہبی امور مولانا عبدالاشکور میرے گھر واقع مکان نمبر 575 ڈی اسٹریٹ 25 سیکٹر جی سکس ٹو میں میرے گھر افطاری پر آئے تھے اور افطاری کے بعد آٹھ بجکر 22 منٹ پر مولانا میرے گھر سے واپس پارلیمنٹ لاجز نمبر سات کے لیے روانہ ہوئے۔مولانا اپنی سرکاری گاڑی کرولا گرینڈی خود چلا کر روانہ ہوئے لیکن ٹیوٹا ہائی لکس گاڑی نے مولانا کی گاڑی کو ٹکر ماری۔ ہائی لکس کے ڈرائیور نے غفلت، لاپرواہی اور تیز رفتاری سے مولانا کی گاڑی کو ٹکر ماری جس میں مولانا عبدالاشکور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔واقعہ انتہائی حساس نوعیت کا ہے جس کے ہر پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات کی جائیں۔ حادثہ میں وزیر صاحب کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔ایس ایچ او سیکریٹریٹ ندیم طاہر کے مطابق پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، معاملے کی ہر زاویے سے تحقیقات کی جائیں گی۔دریں اثنا مرحوم مولانا عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر مارنے والے ڈرائیور ملزم راؤ گل خان کو ڈیوٹی میجسٹریٹ ملک امان کی عدالت پیش کیا گیا۔وکیلِ ملزم فہیم حیدر اور تھانہ سیکرٹریٹ کے تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے۔ تفتیشی افسر کی جانب سے ڈرائیور ملزم راؤ گل خان کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔تفتیشی افسر نے بتایا کہ مرحوم مولانا عبدالشکور کو ٹکر مارنے والی گاڑی میں پانچ افراد سوار تھے، مولانا عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر مارنے والے ڈرائیور کو جائے وقوعہ سے گرفتار کیا۔تفتیشی افسر نے مزید کہاکہ ڈرائیور ملزم راؤ گل خان کے دو ساتھی شدید زخمی ہیں اور پولی کلینک میں زیر علاج ہیں، ڈرائیور کے دیگر دو ساتھی جائے وقوعہ سے کل رات فرار ہو گئے تھے۔تفتیشی افسر نے کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کا ڈرگ ٹیسٹ اور فرار ہونے والے دیگر دو ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے تفتیش باقی ہے،معاملہ حساس نوعیت کا ہے اورمناسب تفتیش کےلیے وقت درکار ہے۔اس پر عدالت نے ڈرائیور ملزم راؤ گل خان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...