عمران خان کیخلاف انکوائری عدالتی احکامات کی روشنی میں مکمل کی جائیگی،اسلام آباد پولیس

17 اپریل ، 2023

اسلام آباد (این این آئی)ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل نے آئی جی اسلام آباد سے ملاقات کی ۔ ترجمان کے مطابق عمران خان کے وکیل اپنے موکل کی طرف سے انکوائری میں شامل ہونے کے مجاز نہیں ہیں، عمران خان کے خلاف انکوائری عدالتی احکامات کی روشنی میں مکمل کی جائے گی۔سوشل میڈیا پر جاری اس پیغام میں کہا گیا کہ عمران خان کے وکیل نے ذاتی نوعیت کی جو معروضات پیش کی ہیں، انہیں قانونی طریقہ سے دیکھا جائے گا۔