پاکستان کا دفاع مضبوط،آرمی دنیا کی بہادر ترین ہے ،خواجہ آصف

17 اپریل ، 2023

سیالکوٹ (صباح نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایٹمی اسلامی ملک پاکستان کا دفاع مضبوط ہے اور پاکستان آرمی دنیا کی بہادر ترین ہے، مسلم لیگ (ن)کے ڈنر کی تقریب میں سابق رکن صوبائی اسمبلی منشا اللہ بٹ، ریاض الدین شیخ، ارشد بٹ اور دیگر موجود تھے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بہترین شہریوں کو ستارہ امتیاز دینا حکومت پاکستان کا عظیم کارنامہ ہے اور اس سے دین اسلام، پاکستان اور قوم سے جذبے بڑھ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی اسلامی ملک پاکستان کا ماحول بہترین ہے اور قوم ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے جدوجہد کررہی ہے، انہوں نے کہا کہ ماضی میں کرپٹ اقتدار میں آئے جنہوں نے ملک و قوم کو نقصان پہنچایا اور قوم ایسے عناصر کو ہمیشہ نظر انداز کرتی ہے۔