خضدار: عیدکی چھٹیوں پرگھر جانیوالے 5پولیس اہلکار حادثے میں جاں بحق

17 اپریل ، 2023

خضدار(جنگ نیوز)بلوچستان میں خضدار قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں 5پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے ۔ ڈپٹی کمشنر خضدار کے مطابق خضدار قومی شاہراہ پر شہدا چیک پوسٹ کے قریب حادثہ کار اور مخالف سمت سے آنے والے ٹرک کے درمیان پیش آیا۔حادثے میں 5 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک زخمی ہوا ہے جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہےکہ پولیس اہلکار کوئٹہ میں ٹریننگ پر تھے اور عیدکی چھٹیوں پر لسبیلہ اپنے گھر جا رہے تھے۔