راولپنڈی (آئی این پی ) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شہبازشریف توہین عدالت اور آرٹیکل 6 کی بارودی سرنگ کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیخ رشید احمد نے لکھا کہ اگر ایک دن میں انتخابات کرانے ہیں تو قومی اسمبلی توڑیں جیسے ہم نے صوبائی اسمبلیاں توڑیں ورنہ بحران انتہائی گھمبیر ہو جائے گا، لاہور کے سینئر وکلا نے کہہ دیا ہے سپریم کورٹ ہماری ریڈ لائن ہے اور 14 اپریل کو الیکشن ہو کر رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عید کی خوشیوں پر بھی 10 روپے کا پٹرول بم گرا دیا ہے، مزید 39 لاکھ افراد غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں اور زرمبادلہ کے ذخائر ایک ماہ کی درآمدات کیلئے بھی پورے نہیں، نہ بجلی گیس کا بل نہ سکول میں داخلہ بلکہ عدلیہ کے ساتھ لڑائی انکی دماغی توازن کی نشاندہی کرتی ہے۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ نوازشریف پاکستان نہیں آئے گا، آئی ایم ایف سے اپریل میں بھی معاہدہ ہوتا دکھائی نہیں دیتا، ایک طرف گرفتاریاں دوسری طرف مذاکرات کابھونڈا مذاق ہے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ عدلیہ کو دھوکہ دینے کی کوشش کی گئی توعدلیہ اپنا آئینی اختیار استعمال کرے گی جو عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں وہ عدلیہ کو للکار رہے ہیں، الیکشن کروانے ہوں گے ورنہ فیصلہ سڑکوں پر ہوگا۔
اسلام آباد سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے امریکی شہریت حاصل کرنے اوردوہری شہریت کی تردید اور یوٹیوبر کو...
کراچی پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو امریکاکے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف...
راولپنڈی سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج کسی کو سن ہی نہیں رہے سب پر...
کراچی سعودی تیراک مریم صالح نے الخبر سے بحرین تک تیراکی کا تاریخی کارنامہ سرانجام سے دیا۔ذرائع کے مطابق...
اسلام آباد ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان نے دوران اجلاس سنیٹر عون عباس کے رویئے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے...
اسلام آباد پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ القادر یونیورسٹی کیس کا فیصلہ بھی دیگر کیسز کی طرح ہوگا...
اسلام آباد اسلامی تعاون تنظیم کے رُکن ممالک کی سرکاری نیوز ایجنسیز پر مشتمل یونین آف نیوز ایجنسیز او آئی...
سیالکوٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہونہار سکالر شپ پروگرام پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام...