خرطوم(جنگ نیوز)سوڈان میں پیرا ملٹری فورسز کی بغاوت کے بعدفوج سےلڑائی میں شدت آگئی۔سریع الحرکت فورسز(آر ایس ایف)اور فوج کے مابین دو روز سے جاری جھڑپوںمیں اب تک 60سے زائد افراد کی ہلاکت، جبکہ 600کے قریب زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔دوسری جانب عرب لیگ نے سوڈان میں متحارب فورسز کے درمیان حالیہ جھڑپوں اور تازہ پیش رفت پر غورکیلئے اتوار کے روز قاہرہ میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا ،اجلاس میں عرب لیگ میں مصر کے نمائندے نے سوڈان میں متحارب فریقین کے درمیان فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تزویراتی اورجغرافیائی تعلقات کو اجاگر کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈان میں بدامنی کا سلسلہ دوسرے روز اتوار کو بھی جاری رہا۔ ملک کے مختلف شہروں میں ملکی فوج نے بغاوت کرنے والی پیرا ملٹری فورس کے ٹھکانوں پر بمباری بھی۔دوسری جانب فوجی حکومت کے خلاف بغاوت کرنے والی پیرا ملٹری فورس کے لیڈر محمد حمدان دگالو نے دعویٰ کیا کہ صدارتی مقام، خرطوم ہوائی اڈے اور دیگر اہم تنصیبات کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔تاہم فوج نے ان دعووں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ باغیوں کا دعویٰ بے بنیاد ہے اور باغی فورس کو پسپا ہونے پر مجبور کردیا ہے۔ ملکی فوج اور بغاوت کرنے والی سریع الحرکت فورس کے درمیان ہونے والی جھڑپوں اور مظاہروں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 60سے زائد ہوگئی جن میں فوجی اہلکار بھی شامل ہیں جبکہ 595 افراد زخمی بھی ہوئے۔درجنوں زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ادھر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ سے مشاورت کی ہے اور ہم تینوں نے سوڈان میں متحارب فریقوں پر زور دیا ہے کہ غیر مشروط طور پر لڑائی ختم کریں۔عرب لیگ کے اجلاس میں مصرکے نائب مستقل مندوب عبیدہ الدندراوی نے کہا کہ مختلف مواقع میں مختلف ایشوز پرنقطہ نظر کے اختلافات کے باوجود اس میں کوئی شک نہیں کہ مصر کے مفادات سوڈان کے مفادات کے ساتھ وابستہ ہیں اور سوڈان کے مفادات مصر سے جڑے ہوئے ہیں۔انھوں نے متحارب فریقوں سے مشترکہ بنیاد تلاش کرنے اور اختلافات کو حل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ مصر سوڈان میں استحکام اور اس کی جغرافیائی وحدت کی حمایت کرتاہے اور اس کو یقینی بنانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے اور وہ سوڈان کے امورمیں بیرونی طاقتوں کی مداخلت کا مخالف ہے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...