وزیر اعظم کا زیر تعمیر لاہور برج اور سی بی ڈی انڈر پاس کا دورہ

17 اپریل ، 2023

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اتوار کے روز زیر تعمیر لاہور برج اور سی بی ڈی انڈر پاس کا دورہ کیا اور وہاں جاری کام کی رفتار کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ اس منصوبے پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے ۔لاہور برج کی کنسٹرکشن سائٹ کے دورہ کے دوران وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو آگاہ کیاگیا کہ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی(ایل ڈی اے) نے یہ منصوبہ 2021میں 1712ملین روپے کی لاگت سے شروع کیا مگر ( این او سی )نہ ملنے کی وجہ سے یہ منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا۔