میرپور( جنگ نیوز)پاکستان لٹریری کونسل حکومتِ پاکستان کے 30رکنی بورڈ آف گورنرز کی منظوری کے بعد اس پر دستخط کرنے کا اعزاز بحیثیت چیئرمین پاکستانلٹریری کونسل بلال ہاشمی نے حاصل کرلیا۔ بورڈ آف گورنرز کے ارکان جو چاروں صوبوں، وفاق ،گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے شعرا ادیب وکلاء صحافی اور سوشل سیکٹر کے احباب پر مشتمل ہے جس کی لیے صدر پاکستان لٹریری کونسل اور صوبائی چیف سیکرٹریز سمیت اہم شخصیات سی بھی مشاورت کی گئی۔ بورڈ آف گورنرز 2 سال کی پاکستان لٹریری کونسل کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے ساتھ انتظامی باڈی کے تمام فیصلوں کی توثیق کا اختیار رکھیں گے ۔بلال ہاشمی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں پاکستان لٹریری کونسل کے رولز آف بزنس کا کیس زیرسماعت ہے لہذا30 رکنی قومی بورڈ آف گورنرز کیاس نوٹیفکیشن کی کاپی رجسٹرار سپریم کورٹ آف پاکستان کے دفتر سمیت وزیر اعظم پاکستان ،صدر پاکستان ، صوبائی چیف سیکرٹریز ، سینٹ اور قومی اسمبلی کے سیکرٹری صاحبان سمیت تمام اہم اداروں کے سربراہان کو ارسال کر دی گئی ہے۔جس میں ڈاکٹر ہارون اسماعیل، عبدالرحمن ،محمد عمر فاروق ، شاہد نذیر چوہدری ، امین ضیاء ، خوشی محمد، یوسف حسین آبادی،حسن حسرت ، اسلم سحر، عبدالخالق تاج ، ذوالفقار عباسی ، خواجہ ذوالقرنین ، پروفیسر صغیر آسی ، راجہ واجد علی خان ، پروفیسر مسعود احمد، سردار تسنیم احمد ، ڈاکٹر آمنہ بہار رونا،حنا کرامت ، پروفیسر مبشرا ، پروفیسر نسیم سلیمان ، پروفیسر معائدہ خواجہ، ظفر مغل ، زاہد عالم ، پروفیسر خلیل انجم ، صائمہ ارشاد، مس غزالہ بی بی ، شیخ عادل مسعود ایڈووکیٹ ، پروفیسرمیمونہ بنگش ، ظفراقبال میمن، ڈاکٹر محمد عارف شامل ہیں۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...