ڈیجیٹل صارفین کی تعداد 25.8ملین ہوگئی ، سٹیٹ بینک

17 اپریل ، 2023

اسلام آباد (اے پی پی)سٹیٹ بینک کے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام ’’راست ‘‘ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد25.8ملین تک پہنچ گئی۔یہ بات سٹیٹ بینک آ ف پاکستان کی جانب سے رواں مالی سال کی پہلی اوردوسری سہ ماہی رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے اختتام پر راست سے استفادہ کرنے والے صارفین کی تعداد 25.8ملین تک پہنچ گئی ہے جبکہ راست کے ذریعے 578.6ارب روپے کا لین دین ہوا۔ رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ای بینکنگ لین دین میں 4.1فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی۔