جموں(اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما ایڈووکیٹ دیونیدرسنگھ بہل نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے بھارتی سازشوں کا بھانڈاپھوڑ کر بھارت کی نام نہاد جمہوریت اور سیکولر ازم کو بے نقاب کردیا ہے۔ دیویندر سنگھ بہل نے جموں سے جاری ایک بیان میں کہا کہ ستیا پال ملک کے انٹرویو سے یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ آر ایس ایس کی تربیت یافتہ فسطائی مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں مکروہ سازشوں کے ذریعے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے اور ہمسایہ ملک پر الزام لگانے کے لئے کس طرح کی کارروائیاں سرانجام دے رہی ہے۔ ایڈووکیٹ دیویندر سنگھ نے بھارت کے ان ہتھکنڈوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے بھارت کشمیری عوام کی جدوجہد کو نہیں دبا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ سابق گورنر کے انٹرویو سے عالمی برادری کی آنکھیں کھل جانی چاہئے کہ نریندر مودی اور اجیت ڈوول نے کس طرح پلوامہ ڈرامہ رچایا اور اس کا الزام پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کا مخلص دوست ہے اور وہ کشمیری عوام کے حق کی حمایت کرتا ہے ۔ اسی لئے بھارت مکروہ ہتھکنڈوں کے ذریعے پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے اس طرح کی سازشیں رچاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے اس کارروائی کو بہانہ بناکر اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیر کی خصوصی حیثیت پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمرانوں کی ان مکروہ سازشوں نے بھارتی جمہوریت کا مکروہ چہرہ عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کردیا ہے۔
باغجموں کشمیر مسلم لیگ گروپ کے مرکزی صدر سردار سجاول خان نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر فوری طور پر مرکز ملوٹ...
ہٹیاں بالاجماعت اسلامی آزاد کشمیر جہلم ویلی کے زیر اہتمام اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد...
ہٹیاں بالاآل پارٹیز الائنس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور انکے آرمی چیف کی...
مظفرآباد مسلم کانفرنس صوبہ کے پی کے کے صدر خواجہ دلاور نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپندر دویدی کی...
مظفر آباد سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی شاہد ایوب نے کہا ہے کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی حکومت کی اولین...
آٹھ مقام سماجی رہنماء خالد محمود اعوان نے نیلم پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ پورے آزاد کشمیر...
میرپورآزاد کشمیر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وسابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور خواجہ ساجد محمود...
میرپور سجادہ نشین و مہتمم دربار عالیہ جامعہ عثمانیہ غوثیہ رکن الاسلام علامہ مولانا پیر محمد ریاض اسد نے کہا...