دنیا علم و تحقیق میں بلندیوں کا سفر طے کر چکی ہے، میاں بن یامین

17 اپریل ، 2023

آٹھ مقام(نمائندہ جنگ)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رکن وڈسٹرکٹ کونسلر یونین کونسل شاردامیاں بن یامین نے کہا ہے کہ دنیا علم و تحقیق میں بلندیوں کا سفر طے کر چکی ہے۔موجودہ دور مقابلہ کا دور ہے طلبہ کو تحقیقی علم کی روشنی سے منور کیاجائے۔گورنمنٹ کے تعلیمی اداروں میں مقابلہ کا رجحان پرائیویٹ اداروں نے پیدا کیا۔گزشتہ روز شاردا میں ایک پرائیویٹ تعلیمی ادارے میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نمایاں نمبر /پوزیشنیں حاصل کرنیوالوں اور ان کے والدین کو مبارکبادیں دی گئی۔